صبامنیر کا تعلق لاہور سے ہے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم ساہیوال سے حاصل کی۔ زمانۂ طالبعلمی میں وہ ایک بہت اچھی مقررہ رہی ہیں۔ اسی دوران ان میں لکھنے کا شوق پیدا ہوا۔ ڈاکٹر منیر احمد سے شادی کے بعد وہ لاہور منتقل ہوئیں۔ ان کے دو بچے ہیں جو شادی شدہ ہیں اور کینیڈا میں مقیم ہیں۔
“خیالِ صبا” صبا منیر کا بحیثیت مصنف ایک نئے سفر کا آغاز ہے۔ وہ زیادہ تر معاشرتی اور گھریلو موضوعات پر لکھتی ہیں، تاہم ان کی تحریروں میں موضوعات کی یکسانیت نہیں پائی جاتی۔ وہ ہر طرح کے موضوع پر طبع آزمائی کرنا چاہتی ہیں اور زندگی کے ہر رنگ کو لفظوں میں سمیٹنے کا حوصلہ رکھتی ہیں۔صبا کی تحریریں روزنامہ کشمیر اور اصحاب قلم میگزین میں باقاعدہ شائع ہوتی رہی ہیں
ان کی تحریروں میں مشاہدے کی گہرائی اور احساس کی سچائی نمایاں ہے۔ وہ معاشرے کے سلگتے ہوئے مسائل کو نہایت سادہ مگر مؤثر انداز میں بیان کرتی ہیں۔ گھریلو زندگی کی باریکیوں کو اس خوبصورتی سے قلم بند کرتی ہیں کہ قاری کو اپنی ہی زندگی کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔ ان کے ہاں عورت کے جذبات، ماں کی ممتا، رشتوں کی نزاکت اور سماجی رویّوں کی عکاسی بڑی نفاست سے ملتی ہے۔
صبا منیر کا قلم ابھی اپنے ابتدائی سفر میں ہے، مگر ان کے عزم اور خلوص کو دیکھتے ہوئے یہ امید کی جا سکتی ہے کہ وہ مستقبل میں ادبی دنیا میں ایک منفرد مقام حاصل کریں گی۔ دعا ہے کہ ان کا یہ سفر کامیابیوں، خوشبوؤں اور تخلیقی وسعتوں سے ہمکنار ہو اور ان کے الفاظ قارئین کے دلوں تک اسی طرح رسائی حاصل کرتے رہیں

Shereen yousaf –
صباء منیر کو بحثیت لکھاری میں کافی عرصے سے سے پڑھ رہی ہوں ۔ان کی تحریریں معاشرے کی ان مظلوم عورتوں کی آواز ہے جو اپنے جذبات کا کھل کر اظہار نہیں کر سکتیں مگر ان کے قلم ان جذبات کی آواز بنا ہمیشہ
بہت کم لوگ ہوں گے جو معاشرے اور حالات کی پسی ہوئی عورت کی آواز بنے ہوں گے خاص کر خاتوں لکھاری لیکن صباء نے ماشاءﷲ ان کے لئے قلم اٹھایا اور خوب اٹھایا
ان کی یہ کتاب یقینا سب خواتین کی ترجمان ثابت ہو گی
مالک زور قلم اور دے اور مزید کامیابی عطاء کرے آمین
شیریں یوسف
Karim –
Mashallah mashallah beautiful effort keep it up I hope and pray you will shine and grow in this field inshallah.
admin –
شاندار افسانے
کرن ہارون –
صبا منیر کی تحاریر اک انفرادیت اور جامعیت کا مظہرہیں۔۔مشکل موضوعات پر نہایت خوش اسلوبی سے قلم اٹھاتی ہیں اور دلوں پر چھاپ چھوڑ جاتی ہیں ۔نہ صرف کتابوں کے شوقین بلکہ طفل مکتب کیلئے بھی دلچسپی کا عنصر موجود ہیں اور لفظوں کے ریشم کو الجھانا،سلجھانا اور ان سے کھیلنا صبا سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔
عطیہ ربانی –
صبا منیر کی تحاریر بہت جامع اور موضوعاتی ہوتی ہیں۔
اچھی بات یہ ہے کہ مختصر سطور میں مکمل پیغام قاری تک پہنچ جاتا ہے۔
ناچیز کو کتاب میں تبصرے کا شرف بھی حاصل ہوا جو کہ یقینی طور پر اعزاز کی بات ہے۔
نیک خواہشات اور بہت سی دعائیں۔
عطیہ ربانی