حنا یاسمین کا شمار لکھنے کے حوالے سے خاصا معروف ہے۔شب الم کی سحر ان کی زندگی کا بہترین ناول ہے جو یاسر پبلیکیشنز کے زیراہتمام شائع ہو رہا ہے۔اس ناول کو بےانتہا پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔اس ناول کے حوالے سے معروف ناول نگار سیما مناف کہتی ہیں کہ ۔شب الم کی سحر میں حنا نے ایک بہت ہی اہم معاشرتی مسلے کی طرف نشاندہی کی ہے۔انداز تحریر اتنا زبردست ہے کہ قاری ان کے لفظوں کے سحر سے جلد باہر نہیں نکل پاتا۔معروف ناول نگار صدف آصف کہتی ہیں کہ حنا نے بہت خوبصورت انداز میں اس بھاگتی دوڑتی زندگی میں اپنوں کے پیچھے رہ جانے اور جنریشن گیپ کو موضوع بحث بنا کر معاشرے کو حقیقت کا آئینہ دکھایا ہے ساتھ ہی بیرون ملک جانے والوں کم تعلیم یافتہ نوجوانوں کے مسائل یوں بیان کیے ہیں جیسے آپ سامنے بیٹھ کر ان پردیسیوں کی آپ بیتی سن رہے ہو۔نفیسہ سعید جن کا شمار معروف ڈائجسٹ رائٹرز میں ہوتا ہے کہتی ہیں کہ حنا یاسمین کا شمار اچھے لکھنے والوں میں ہوتا ہے جو نہ صرف ایک مصنفہ بلکہ اسکرپٹ رائٹر ہیں – خوشی کی بات یہ ہے کہ انہوں نے اسکرپٹ رائٹر ہونے کے ساتھ ساتھ ناول نگاری سے بھی اپنا رشتہ بحال رکھا – حنا پاکستانی معاشرے کے نازک پہلوؤں پر گیری نظر رکھتی ہیں ان کا ناول ” شب الم کی سحر ” جو یاسر پبلیکشنز سے شائع ہوا ہے زمانہ کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھتا ایک بہترین ناول ہے۔ناول کا دیباچہ معروف مصنفہ سعدیہ حمید چوہدری نے لکھا ہے۔انتہائی دیدہ ذیب سرورق٫بہترین کاغذ اور عمدہ چھپائی کے ساتھ اس ناول کی قیمت محض 650 روپے ہے۔ابھی ادارے کے آفیشل نمبر 03244401019 پر جاز کیش کے ذریعے اپنا آرڈر بک کروائیں
Related products
تیرے دل میں
سماج ٫سیاحت اور شعور اجتماع
موسے والا کون
ضبط غم
Thoughts of faran
شب الم کی سحر(ناول)
سماج سیاحت اور شعور اجتماع
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پر نہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 0324 4401019 پر رابطہ کریں- شکریہ Dismiss



Reviews
There are no reviews yet.