مریم محمود ایک باصلاحیت، نوجوان اور اُبھرتی ہوئی مصنفہ ہیں، جنہوں نے بچوں کے ادب میں اپنا پہلا قدم ایک منفرد اور دل چسپ کہانی “سائے کا اسیر” کے ساتھ رکھا ہے۔
یہ اُن کی پہلی کہانی ہے جو خاص طور پر بچوں کے لئے لکھی گئی — لیکن عام بچوں کی کہانیوں جیسی ہرگز نہیں۔ اس میں کہیں خوف کے سائے دبے قدموں چلتے محسوس ہوتے ہیں، تو کہیں تجسس کی ایک طلسمی دنیا ہے جو نہ صرف بچوں بلکہ بڑوں کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہے۔
کہانی اگرچہ مختصر ہے، مگر اپنے اندر جادوئی کشش رکھتی ہے… ایسی کشش کہ قاری ہر صفحہ پلٹتے ہوئے ایک نئے راز، ایک نئی حیرت اور ایک نئی جستجو میں گم ہو جاتا ہے۔
اس کہانی کو جب اعلیٰ آرٹ پیپر پر، خوبصورت رنگین تصویروں کے ساتھ پیش کیا گیا، تو کتاب کی خوب صورتی اور بھی نکھر کر سامنے آ گئی — ہر صفحہ کسی منّے فن پارے کی طرح دل کو لبھاتا ہے، اور بچوں کی تخیلاتی دنیا کو مزید روشن کر دیتا ہے۔
اور ہم سب اس بات کے منتظر ہیں کہ ان کے قلم سے آگے اور کیا کیا جادو جنم لیتا ہے

Reviews
There are no reviews yet.