احسن بودلہ نے معاشرے کی اس سوچ پہ ضرب لگاٸی ہے جس کے مطابق صرف عورتیں ہی فیمنسٹ ہوسکتی ہیں اور ہوتی ہیں خاص طور پر تگڑی تگڑی عورتیں۔
اس فضا میں احسن بودلہ کا فیمنسٹ ہونے کا اعلان کرنا پدرسری معاشرے کی اس بنیاد کو کمزور کرنا ہے جس کے مطابق مرد عورت کا حاکم ہے۔
احسن بودلہ فخر سے یہ اعلان کرتا ہے کہ اسے سرجھکا کر پیچھے چلنے والی عورت کا نہیں بلکہ سر بلند کٸے برابر چلنے والی عورت کا ساتھ دینا ہے۔
یہ تحاریر تمام عورتوں کے لٸے بہار کا جھونکا ہیں۔جن میں ایک مرد نے ان کا ساتھ دینے کا ارادہ کرتے ہوٸے اپنی صنف کی بالادستی کو چیلنج کیا ہے۔
روشنی پھیل رہی ہے,آگہی دستک دے رہی ہے اور ہمیں امید ہے کہ وہ دن دور نہیں جب ایک ہجوم احسن بودلہ کی پیروی کرتے ہوٸے عورت کو اپنے لٸے باعث فخر جانے گا۔
جیتے رہو,احسن بودلہ
ڈاکٹر طاہرہ کاظمی

Reviews
There are no reviews yet.